ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فیس بک پرٹیپو سلطان اور سدارامیا کو بدشکل بناکر پیش کرنے کے خلاف عوامی احتجاج

فیس بک پرٹیپو سلطان اور سدارامیا کو بدشکل بناکر پیش کرنے کے خلاف عوامی احتجاج

Sun, 29 Oct 2017 20:40:31    S.O. News Service

پتور29؍اکتوبر (ایس او نیوز) فیس بک پر شیر میسور ٹیپو سلطان اور وزیر اعلیٰ کرناٹکا سدارامیا کی تصویریں مورفنگ کے ذریعے بدشکل بنا کر پیش کرنے کے خلاف عوامی احتجاج اور اپن انگڈی پولیس اسٹیشن کا محاصرہ کرنے کی کوشش کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یوتھ کانگریس کی طرف سے اپن انگڈی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی تھی کہ سدانند اور گیش پربھو نے فیس بک پرٹیپو سلطان اور سدارامیا کی غلط تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے ان کی تذلیل اور ہتک کی ہے اور مطالبہ کیا گیا تھا کہ ملزمین فوراً گرفتار کیا جائے۔ پولیس نے مستعدی سے کام لیتے ہوئے سدانند کو گرفتارکرلیا ، لیکن جب عوام کو یہ پتہ چلا کہ رات کے وقت پولیس نے سدانند کو چھوڑدیا ہے اوروہ اپنے گھر چلا گیا ہے تو "مسلم سٹی زنس یونین ''کے بینر تلے ایک بہت بڑا ہجوم مالک بن دینار مسجد کے پاس جمع ہوگیا اور ان میں سے ایک وفدپتور مضافاتی پولیس اسٹیشن پہنچ کر انسپکٹر گوپال نائک سے ملاقات کرتے ہوئے وارننگ دی کہ اگر ملزم سدانندکو دوبارہ فوری طور پر گرفتار نہیں کیا گیا تو پھر عوام کا ہجوم اپن انگڈی پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کرنے کے لئے آگے بڑھے گا۔

پتہ چلا ہے کہ پولیس نے عوام کے اشتعال اور حالات بدتر ہونے کے آثار دیکھتے ہوئے پھر ایک بار سدانند کو گرفتا ر کیا اور احتجاجی ہجوم کے نمائندوں کو اس کی اطلاع دی تو پھر ہجوم منتشر ہوگیا۔ اس طرح بدامنی کی طرف بڑھتے ہوئے حالات پر قابو پانے میں پولیس کامیاب ہوگئی۔


Share: